پٹرول مہنگا ، پھل سبزیوں کے ریٹ بڑھ گئے

 ادرک تھائی لینڈ 400، لہسن 600، بینگن 100، بند گوبھی 80، بھنڈی 260، پیاز 60، روپے کلو فروخت 
 لاہور(خصوصی رپورٹ )اوپن مارکیٹوں میں دکانداروں نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھنے کو جواز بناتے ہوئے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں مزید بڑھا دیں۔سرکاری نرخنامے ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا کی مقررہ قیمت 20روپے مقر ر کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹوں میں مختلف مقامات پر دکانداروں نے 30سے 40روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،ادرک تھائی لینڈ 290 کی بجائے 380سے400 ،بینگن 80 کی بجائے 90سے 100،بند گوبھی50 کی بجائے 70سے80،بھنڈی210کی بجائے 250سے260،پیاز52روپے کی بجائے60،پالک فارمی25کی بجائے 40 سے 50،پھول گوبھی30کی بجائے 50روپے ،ٹماٹر65کی بجائے70سے 80،ٹینڈیاں فارمی40کی بجائے60، ساگ30 کی بجائے40،سبز مرچ 130 کی بجائے 170سے180 روپے،شملہ مرچ 120 روپے کی بجائے160سے 180،شلجم 25 روپے کی بجائے 40 ،کریلا 160 کی بجائے 180 سے 200، کھیرا فارمی45کی بجائے 60،گھیا کدو120کی بجائے 150سے 160،گاجر دیسی 30 روپے کی بجائے 50 روپے، گاجر چائنہ 80کی بجائے 120سے 130،لہسن دیسی 200 کی بجائے 280 سے300،لہسن چائنہ 530 کی بجائے 580 سے 600،لیموں چائنہ 65 کی بجائے 130سے 140،مٹر 40 کی بجائے 50،میتھی60کی بجائے 80، مولی 20 کی بجائے 40 ،مونگرے85کی بجائے 100 جبکہ ماڑو 30کی بجائے 50روپے کلو تک فروخت کئے گئے۔ پھل سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر فروخت کئے گئے۔سرکاری نرخنامے میں پھلوں میں ایک کلو امرود اول 145 روپے کی بجائے 180سے200 روپے،سٹابری 380کی بجائے 500، سٹابری درجہ دوم 400روپے،انار قندھاری 630 روپے کی بجائے ایک ہزار روپے،انگور سفید موٹا440کی بجائے 600، بیر 65 کی بجائے 90،پپیتا280کی بجائے 320سے 340، تربوز 110کی بجائے 140سے 150،خربوزہ سپیشل 200کی بجائے300 سے 320،خربوزہ درجہ اول 160 روپے کی بجائے200سے 220روپے،سیب ایرانی 400 کی بجائے 460 سے 480،سیب کالا کولو پہاڑی 420 کی بجائے 500 سے 540 روپے ،سیب کالا کولو میدانی275 کی بجائے300سے320،سیب سفید اول 250 کی بجائے 280سے300 ،کنو سپیشل درجن 335 روپے کی بجائے 450 سے 500روپے،کنو درجن 220 روپے کی بجائے 350 روپے،کیلا درجن درجہ اول 240 روپے کی بجائے 350 سے 360روپے،کیلا درجن درجہ دوم 140 کی بجائے 180 سے 200،کھجور عراقی 440 روپے کی بجائے 580 سے 600روپے،کھجور اصیل385 روپے کی بجائے 450 سے 460روپے ،کھجور ایرانی 490کی بجائے 550سے 560 ،گرما175کی بجائے 200سے 210،گنڈیریاں110کی بجائے150جبکہ مسمی درجن درجہ اول 180 کی بجائے 250 سے 260 تک فروخت کی گئی۔