لاہور میں سی سی ڈی کے زیر تفتیش 4 ملزمان مبینہ طور پر مقابلے کے دوران ہلاک ہو گئے۔
واقعہ کاہنہ اور گرین ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، ملزمان عرفان، آصف، شاہد اور بلال دوران ریکوری اور پولیس کی حفاظت میں ناکامی کے نتیجے میں ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ چاروں ملزمان ڈکیتی اور مزاحمت کے دوران گولیاں چلانے کے واقعات میں بھی ملوث تھے۔سی سی ڈی کے اہلکار محفوظ رہے اور واقعے کی 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔