شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)شیرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے، انکے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ گزشتہ روز چار ڈاکوئوں نے شہری توقیر حیدر سے موٹر سائیکل اور22ہزار نقدی چھینی۔ اطلاع پر پولیس نے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی جبکہ 2 ڈاکو فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راہ فرار اختیار کر گئے۔گرفتار زخمی ملزموں کی شناخت ممتاز عرف ممتاجی عرف لڈی بلوچ سکنہ23 ون اے ایل شیر گڑھ اور شیخ عاشق سرور کے ناموں سے ہوئی۔