پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی ہدایت پر سب انسپکٹر عائشہ کرن نیزیادتی کیس میں مدعیہ کنزیز بی بی گرفتار ،بیان تبدیل کرنے پر اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ سب انسپکٹر عائشہ کرن نے ملزمہ کو کورٹ میں اپنے ایف آئی آر کے بیان سے منحرف ہونے پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ملزمہ نے تھانہ احمد یار میں غلام کبریا وغیرہ کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ملزمہ نے دوران سماعت طمع نفسانی کی خاطر ملزموں سے ساز باز کرکے عدالت میں ملزموں کے حق میں بیان دیکر انہیں بری کروا دیا۔ ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی حفاظت اولین ترجیح، مگر غلط استعمال پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔