لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقے میں لال پل کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نے نوجوانوں پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر نوجوانوں کی جانب سیدھا فائرنگ کر رہا ہے۔پولیس کے مطابق ابھی تک اس واقعہ کی کوئی رسمی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر نوجوانوں اور ملزم کی تلاش میں پولیس سرگرم ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔