اسحاق ڈار کی آج صدر آصف زرداری سے دوبارہ ملاقات متوقع

اسحاق ڈار کی آج صدر آصف زرداری سے دوبارہ ملاقات متوقع

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  آج ایک اہم ملاقات میں صدرِ مملکت  آصف زرداری سے دوبارہ ملاقات کریں گے، جس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات کا بنیادی مقصد صوبوں کی جانب سے مرکز کو فراہم کیے جانے والے فنڈز اور ان کے استعمال سے متعلق امور کا جائزہ لینا ہے۔ حکومت کی جانب سے تیار کردہ فائنل مالی اعداد و شمار صدرِ مملکت کے سامنے پیش کیے جائیں گے تاکہ آئندہ مالی حکمتِ عملی پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جا سکے۔ملاقات میں سندھ حکومت کی جانب سے دستیاب وسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی صدر آصف علی زرداری کو بریفنگ دی جا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر خاص طور پر سکھر–حیدرآباد موٹروے منصوبے کے لیے زیادہ فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے، جسے ایک اہم انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔حکومتی حلقوں کے مطابق اس مشاورت کا مقصد وفاقی ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ملاقات کے بعد آئندہ مالی فیصلوں اور منصوبہ بندی کے حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آنے کی توقع ہے۔