غازی آباد پولیس نے 3دکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا

موٹر سائیکل، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد ، مقدمات درج کر لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد پولیس نے کاروائی کے دوران 3دکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران غازی آباد  پولیس  خفیہ اطلاع پر  ریلوے لائن نزد پنج پیر روڈ کے قریب سے 03 رکنی شبیر عرف شبیرا موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ شبیر عرف شبیرا، عبدالمعیز اور ساحل  کو گرفتار کر کے ملزمان سے 01 موٹر سائیکل کھلی ہوئی حالت میں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے