ملزم عرصہ دراز سے معصوم بچوں اور بچیوں کو بلیک میل کرتا رہا،مقدمے کی تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کی جائے:والدین
فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے ہمت پورہ سے ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں معصوم بچوں اور بچیوں کی مبینہ طور پر قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم کلیم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے 100 سے زائد مبینہ قابل اعتراض ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے معصوم بچوں اور بچیوں کو بلیک میل کرتا رہا۔ واقعہ منظرِ عام پر آنے کے بعد متعدد درخواستیں متعلقہ تھانے میں جمع کروائی جا چکی ہیں، تاہم متاثرین کا الزام ہے کہ ابھی تک اس معاملے میں مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔