میپکو کی شاندار کارکردگی، خسارے سے نکل کر منافع بخش کمپنی بن گئی

کمپنی نے گزشتہ دو سالوں کے دوران 34 ارب 95 کروڑ روپے کا خسارہ کم کیا،ترجمان پاور ڈویژن 
ملتان (آئی این پی )ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)نے گزشتہ دو برسوں کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے   اپنا اربوں روپے کا خسارہ ختم  کرکے منافع بخش کمپنی بن گئی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق میپکو نے وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن)سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں نمایاں مالیاتی ٹرن ارانڈ حاصل کیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ دو سالوں کے دوران 34 ارب 95 کروڑ روپے کا خسارہ کم کیا۔جس کے بعد وہ 36 ارب روپے کے مجموعی خسارے سے نکل کر 1 ارب 5 کروڑ  روپے کا منافع کمانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس طرح دو برسوں میں میپکو کا مجموعی ٹرن ارانڈ 37 ارب روپے سے زائد رہا