فائرنگ گریز فیری میں رات ایک بجے کے قریب کی گئی،پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلڈیلفیا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔امریکی رپورٹ کے مطابق فائرنگ گریز فیری میں رات ایک بجے کے قریب کی گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کو رات تقریبا ً1بجے کے قریب گولیاں چلنے کی اطلاع ملی جب ایک گروپ گریس فیری کے علاقے میں جمع تھا۔فلاڈیلفیا پولیس کمشنر کیون بیتھل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حکام جب موقع پر پہنچے تو 13افراد زخمی پائے گئے، جن میں سے 12کو گولیاں لگی تھیں۔زخمی ہونے والوں میں تین نابالغ بھی شامل ہیں۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔