یوٹیوب چینلز کی بندش آزادیِ اظہار پر ایک اور خطرناک وار ہے:ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان تحریکِ انصاف  نے حکومت کی جانب سے  یوٹیوب چینلز کی   بندش کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے آزادیِ اظہار پر ایک اور خطرناک وار قرار دیا ہے۔  پاکستان اور امریکہ سمیت تمام متعلقہ قانونی فورمز پر بھرپور مزاحمت کریں گے ۔پارٹی ترجمان  نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاستی مشینری پوری بیباکی سے اظہارِ رائے کو کچلنے میں مصروف ہے، اور یہ اقدام نہ صرف آئین کے منافی ہے بلکہ ایک  سفاک آمریت کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔