بنوں تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں مداخیل وزیر قوم سے تعلق رکھنے والا 4 سالہ بچہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گیا۔
واقعے کے بعد مقامی مشران اور علاقہ مکینوں نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا اور سڑک بند کر دی، جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔مداخیل قومی مشر ملک رحمت اللہ وزیر نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔ مشران نے فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 4 سالہ بچے کا قتل کھلی دہشت گردی ہے۔