بنوں میں دوستی سے انکار پر 17 سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار

بنوں میں دوستی سے انکار پر 17 سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار

بنوں میں مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر ملزم نے فائرنگ کرکے 17 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ پھوڑی گیٹ کے قریب پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر نوجوان سے دوستی کرنا چاہتا تھا، تاہم انکار پر اس نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔