گیس کی فراہمی متعلقہ فیلڈز کے ڈلیوری پوائنٹس سے کی جائے گی
کراچی(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے زرعی شعبے کو درپیش کھاد کے بحران کے خاتمے اور زرعی پیداوار کی نمو میں اضافے کیلئے اہم اور فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے کھاد فیکٹریوں کو بڑے پیمانے پر قدرتی گیس کی فراہمی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالیسیگیس کی الاٹمنٹ اورقیمتوں کی تفصیلات پرماری انرجیز لمیٹڈ نے سٹاک ایکسچینج کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔خط کے مطابق وفاقی حکومت نے ضلع گھوٹکی میں واقع غازیج اور شوال گیس فیلڈز سے کھاد کے شعبے کیلئے گیس الاٹمنٹس جاری کی ہیں۔خط کیمطابق کھادفیکٹریوں کو خام گیس کی فراہمی متعلقہ گیس فیلڈز کے ڈلیوری پوائنٹس سے کی جائے گی جبکہ خام گیس اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمتوں پر ہی فراہم کی جائے گی۔ کھاد فیکٹریاں اس خام گیس کو خود پروسیس کریں گی اور بعد ازاں سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے نیٹ ورک کے ذریعے اپنی فیکٹریوں تک منتقل کریں گی۔