دبئی میں ٹریفک حادثہ، 4 بچے اور ملازمہ جاں بحق

 بھارتی کیرالہ کے ایک مسلم خاندان کی گاڑی لیوا فیسٹیول سے دبئی واپس آ رہی تھی‘حادثہ ہوگیا
دبئی  (آن لائن)متحدہ عرب امارات میں ایک دلخراش سڑک حادثے میں چار بچے اور خاندان کی ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ہر پہلو کی جانچ کی جا رہی ہے۔حادثہ ابوظبی دبئی ہائی وے کے قریب الشہامہ میں پیش آیا، جب بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مسلم خاندان کی گاڑی لیوا فیسٹیول سے دبئی واپس آ رہی تھی۔