معاشی اشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے:جام کمال

 آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مشکل مگر ضروری فیصلے کئے گئے، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں:وفاقی وزیر
وفاقی وزیرتجارت سے امریکن بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی معاشی بہتری پر اعتماد کا اظہار کیا
اسلام آباد (آن لائن) وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں معاشی اشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے۔ وزیرِ تجارت جام کمال خان سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال، سرمایہ کاری کے مواقع اور دوطرفہ تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیرِ تجارت نے پاکستان کی معیشت میں حالیہ برسوں میں آنے والی نمایاں بہتری پر روشنی ڈالی۔جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے اور گزشتہ تین برسوں میں معاشی اشاریوں میں واضح بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج معیشت کی صورتحال ڈھائی سے تین سال پہلے کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے، جو حکومت کی مسلسل پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔وزیرِ تجارت نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مشکل مگر ضروری فیصلے کیے گئے، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں