کراچی میں نئے سال کی سب سے بڑی چوری، 2ماسیوںنے 100 تولہ سے زائد سونا لوٹ لیا

کراچی(آئی این پی ) کراچی  کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے، دو گھریلو ملازمائیں 100 تولے سے زائد سونا لوٹ کر فرار ہو گئیں۔پولیس کے مطباق محمد علی سوسائٹی میں چوری کی ایک بڑی واردات ہوئی ہے جو 2026 کی سب سے بڑی واردات ہے، جس میں دو گھریلو ملازمائو ں نے سو تولے سے زائد سونا لوٹ لیا، جس کی مالیت ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، بہادر آباد تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا