2024:لاہورمیں 476افراد قتل

قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 188 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا،ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر)سال 2024ء میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت پر چارسوسے زائدقتل کی وارداتیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق گذشتہ سال لاہور میں 476 افراد قتل، 861 زخمی ہوئے۔ ذرائع پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ گذشتہ سال لاہور میں 476 افراد قتل، 861 زخمی ہوئے، ڈکیتی مزاحمت پر 13 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 188 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا،سٹی ڈویژن قتل کی 81 وارداتوں کے ساتھ دوسرے،ماڈل ٹاؤن ڈویژن قتل کے 68 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ صدر ڈویژن میں 65، اقبال ٹاؤن میں 54 افراد مختلف وجوہات پر قتل ہوئے،سول لائنز ڈویژن میں گذشتہ سال 20 افراد بے دردی سے قتل کئے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 200 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا۔سٹی ڈویژن اقدام قتل کی 196 وارداتوں کے ساتھ دوسرے ،صدر ڈویژن 160 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 150، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 90 مقدمات درج ہوئے۔ سول لائنز ڈویژن میں اقدام قتل کی 65 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 6 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن میں 3، کینٹ اور سول لائنز ڈویژن میں ایک، ایک شخص ہلاک ہوا،اقبال ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بھی ایک، ایک شخص ہلاک ہو