ایس پی سٹی کی اہلکاروں سے ملاقات، مسائل سنے

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی نے ڈویژن کے مختلف تھانوں میں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی ، اہلکاروں کو درپیش مسائل سنے ۔ترجمان پولیس کے مطابق دوران ملاقات اہلکاروں نے محکمانہ اور نجی مسائل سے آگاہ کیا۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق محکمہ پولیس کا ہر اہلکار و افسر ایک فیملی کی مانند ہیں،ماتحت اہلکاروں کی ویلفیئر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔