پلیز مجھے پاس کردیں، کراچی میں طالبعلم نے امتحانی کاپی میں ایک ہزار روپے کا نوٹ رکھ دیا

کراچی (آن لائن)کراچی کے ایک انٹرمیڈیٹ لیول کے طالبعلم نے امتحانی کاپی میں ایک ہزار روپے کا نوٹ رکھ کر ساتھ ہی یہ تحریر لکھ دی  پلیز مجھے پاس کردیں۔ ’میری گنجائش ایک ہزار روپے دینے کی ہی ہے،چیئرمین انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ شرف علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امتحانی پرچوں میں اس طرح کے واقعات سامنے آتے ہیں لیکن یہ ایک انوکھا واقعہ تھا جس میں طالب علم نے ہزار رروپے کا نوٹ رکھا ، کچھ طلبا و طالبات نے جوابی کاپی پر صرف گانے، کہانیاں اور سوالنامہ ہی لکھا تھا۔