مساجدمیں دھماکے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: گورنرپنجاب

عبادت گاہوں میں سجدہ ریز مسلمانوں کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا:امام بارگاہ ترلائی کے دورہ کے موقع پر گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے  مسجدوں میں دھماکہ کرنے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘ عبادت گاہوں میں سجدہ ریز مسلمانوں کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ امام بارگاہ میں خودکش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ترلائی کلاں مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں خودکش حملے کی جائے وقوعہ کادورہ کیا۔مسجد و امام بارگاہ کے امام راجہ بشارت حسین امامی نے گورنر سردار سلیم حیدر خان دھاکے سے متعلق آگاہ کیا۔شہید ہونے والوں کے لئے دعا کروائی گئی۔گورنرپنجاب نے کہا کہ مسجدوں میں دھماکا کرنے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘عبادت گاہوں میں سجدہ ریز مسلمانوں کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔