وزیر خزانہ کا اقتصادی استحکام کے لیے عزم کا اظہار

وزیر خزانہ کا اقتصادی استحکام کے لیے عزم کا اظہار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، جس میں اقتصادی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اصلاحاتی ایجنڈے میں وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے مربوط اقدامات سے آئی ایم ایف کے دوسرے جائزے کی کامیابی سے تکمیل ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دی ہے، اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے حالیہ سیلاب کے باوجود پاکستان کی مضبوط معاشی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وفاقی و صوبائی سطح پر مشترکہ کوششوں کو معیشت کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ سیلابی صورتحال کے باوجود فوری عالمی امداد کی ضرورت پیش نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مالیاتی اور بیرونی شعبے کے مستحکم بفرز نے بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کی ہے، اور مضبوط معاشی نظم و نسق نے ملک کو بڑے جھٹکوں کو برداشت کرنے کے قابل بنایا ہے۔