موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی میو ہسپتال پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر ملزم رمضان جانی اور مطیع الرسول کو گرفتار کر کے دو موٹر سائیکلیں، نقد ی ،اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ملزم شہر سے موٹر سائیکل چوری کرکے کوڑیوں کے بھائو فروخت کر دیتے تھے۔