اپوزیشن کی جانب سے سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ عمر ایوب خان کے کیسز زیر التواء نہیں
اسلام آباد ( ( آن لائن) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی و چیف وہپ حزب اختلاف ملک عامر ڈوگر کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے عدالت میں زیر التواء کیسز کی تازہ صورتحال کے بارے میں تحریری وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق یہ درخواست قائدِ حزبِ اختلاف کی نامزدگی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ضروری معلومات کے حصول کے حوالے سے کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ عمر ایوب خان کے کیسز زیر التواء نہیں ہیں، تاہم اس بات کی تحریری تصدیق نہیں کی گئی