لاہور ،پیدا ہونے والے بچوں کی رجسٹریشن اب نادرا فوری کرے گا

 بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ میں تاخیر ختم ، والدین کو سہولت فراہم کرنا ہے
پیدائش سرٹیفکیٹ کیلئے وقت ضائع یا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی
لاہور(آئی این پی )محکمہ بلدیات نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی رجسٹریشن نادرا کے ذریعے فوری طور پر کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد بچوں کی پیدائش کے ریکارڈ میں تاخیر کو ختم کرنا اور والدین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔رپورٹس کے مطابق محکمہ بلدیات نے محکمہ صحت اور نادرا کے تعاون سے ایک جامع پلان تیار کیا ہے، جس کے تحت ہر ہسپتال میں پیدائش کے فورا بعد بچے کی رجسٹریشن کی کارروائی شروع کی جائے گی، والدین کو اب پیدائش کے سرٹیفکیٹ کیلئے الگ سے وقت ضائع کرنے یا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بچوں کی رجسٹریشن وقت پر مکمل ہو گی بلکہ سرکاری ریکارڈ میں بھی شفافیت اور درستگی آئے گی