بلوچستان کی صوبائی نشستوں کی تعداد 65 سے بڑھا کر 80 کر دی گئی

بلوچستان کی صوبائی نشستوں کی تعداد 65 سے بڑھا کر 80 کر دی گئی

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان کی صوبائی نشستوں کی تعداد بڑھا کر 80 کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی صوبائی نشستوں کی تعداد 65 سے بڑھا کر 80 کی جائے تاکہ صوبے میں نمائندگی کا تناسب بہتر ہو سکے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا۔ کمیٹی نے کوسٹ گارڈ ترمیمی بل کو اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا۔ تاہم، کمیٹی نے بلز منظوری کے طریقہ کار میں ترمیم کے لیے نیچر لائزیشن ایکٹ ترمیمی بل کو مؤخر کر دیا ہے، اور کرمنل لاء ترمیمی بل بھی آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔