لاہور(کرائم رپورٹر)شیخوپورہ پولیس کو فراڈاوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو پولیس ریسپانس یونٹ نے گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق پی آر یو نے آزادی فلائی اوور سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیاکریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کا POنکلاملزم اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں شیخوپورہ پولیس کو مطلوب ہے۔ملزم کیخلاف تھانہ فیروز والا میں فراڈ کا مقدمہ 341/24 درج ہے۔ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا۔ملزم اکرم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ لاری اڈا کے حوالے کر دیا۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے بین الاضلاعی ملزمان کو بھی پولیس کی گرفت میں لا رہے ہیں۔