لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم محسن کو کراچی سے گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہڈیارہ محمد سلیم کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازع پر2021 میں شہری عمران کو قتل کر دیا تھاملزم قتل کرنے کے بعد صوبہ سندھ کراچی کے علاقہ میں روپوش تھاملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہیپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق اشتہاری ملزمان کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔