پولیس نے طوطی شاہ گینگ پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)نیوانارکلی پولیس نے طوطی شاہ رکشہ اور موٹر سائیکل چور گینگ کے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔گینگ کے سرغنہ وقاص عرف طوطی اور طارق سے 3 موٹر سائیکل، 1 رکشہ، 2 پستول ، نقدی اور موبائل فونز برآمد کئے گئے۔