لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش مبشر اور لقمان کو گرفتار کرلیاایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر فردوس مارکیٹ اور ہالی روڈ سے گرفتار کیا گیاملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو 680 گرام چرس برآمد کر لی گئی ملزمان مبشر، لقمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او گلبرک اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔