موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل غیر قانونی اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لی گئیں ملزمان گلی محلے میں کھڑی  موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اسکے لاک کو چیک کرتے ملزمان راوی روڈ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر واردات کرتے تھے دوران واردات ملزمان ماسٹر چابیوں کا بھی استعمال کرتے تھے ملزمان اویس اور عبدالرحمان کو فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کیاگیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیںایس پی سٹی قاضی علی رضا نے ایس ایچ او راوی روڈ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے موثر اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔