جب یہ صوبائی معاملہ ہے تو قومی اسمبلی اس صورت میں قانون سازی نہیں کر سکتی‘ذرائع ایوان صدر
اسلام آباد(آن لائن) مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے عتراضات سامنے آ گئے ہیں ۔ صدرمملکت کا اعتراض ہے کہ اٹھاروین ترمیم کے تحت تعلیم صوبائی معاملہ ہے،مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کر رہی ہے،ذرائع ایوان صدرکے مطابق جب یہ صوبائی معاملہ ہے تو قومی اسمبلی اس صورت میں قانون سازی نہیں کر سکتی۔ذرائع ایوان صدرکے مطابق اس میں لکھا جانا چاہئے کہ اس بل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک ہو گاتاہم اسلام آباد کے لئے پہلے سے رجسٹریشن کا قانون موجود ہے،اس صورت میں پہلے قانون کو منسوخ کرنا پڑے گا۔ذرائع ایوان صدرکے مطابق اس میں بھی ابہام ہے کہ پہلے قانون کی موجودگی میں دوسرا قانون کیسے بن سکتا ہے۔