پولیس اہلکاروں اور اہلخانہ سے ملاقات ، مسائل سنے حل کے اقدامات
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل سن کر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اے ایس آئی محمد خلیل کی سرکاری رہائش کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ہدایت دی گئی جبکہ کانسٹیبل محمد عنصر اور لیڈی کانسٹیبل نمرہ صادق کی پروموشن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔ علاوہ ازیں سب انسپکٹرز طاہر نذیر، نوید الرحمان، سینئر کلرک عمر فاروق اور سٹینوگرافر عثمان ہاشمی کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی فوری کارروائی کے لیے احکامات دیے۔