جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرے اور دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات شروع کرے
انقرہ (آئی این پی ) ترکیہ نے اسرائیل پر غزہ کے قبضے کا منصوبہ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے ممطابق ترک وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کی نسل کشی اور قبضہ بڑھانے کی کوشش عالمی امن و سلامتی کو سنگین نقصان پہنچا رہی ہے، اسرائیل فوری جنگی منصوبے روکے، جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کرے اور دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ اسرائیلی منصوبے کو روکنے کی ذمہ داری ادا کرے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل اسرائیل کے خلاف لازمی اور مثر فیصلے کرے۔واضع رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی حصے میں رہائشیوں کو جبری انخلا کا حکم دے دیا ہے جس سے فوجی آپریشن میں وسعت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔