اب تک کی بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے :کابل میں چینی سفیر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو
کابل(آئی این پی )کابل میں تعینات چین کے سفیر ژا زنگ نے کہا ہے انھیں امید ہے افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی، خیر سگالی اور عدم تشدد کا عمل جاری رہے گا۔یہ بات انھوں نے کابل میں افغان وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے دوران کہی۔بی بی سی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں تعینات چین کے سفیر ژا زنگ سے ملاقات کے دوران چین کے شہر ارمچی میں جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ اب تک کی بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے اور امید ہے کہ زاکرات کے حوالے سے جزوی تشریحات بات چیت کی پیش رفت میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔