پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگس نے سعودی عرب میں اپنے سیکیورٹی انتظامات میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد، دونوں نے اپنی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر عملے کو تبدیل کیا ہے اور سعودی پولیس سے بھی تعاون حاصل کیا ہے۔رونالڈو اور جارجینا نے اپنے بچوں کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو کم کر دیا ہے اور خاندانی لمحات کو شیئر کرنے سے روک دیا ہے۔ ان کے نئے چیف سیکورٹی آفیسر کلاڈیو میگل ویز ہیں، جو پرتگال میں ہائی رسک پروٹیکشن کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
کلاڈیو ویز نے ماضی میں پرتگال کے خطرناک علاقوں میں فٹبالرز اور میوزیشنز کی حفاظت کی ہے۔ حالیہ دنوں میں، انہوں نے جارجینا روڈریگس کی گاڑی سے اترتے وقت فوٹوگرافرز کو روکنے کے لیے طاقتور ٹارچ استعمال کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی تھی۔ رونالڈو کے قریبی ذرائع کے مطابق، ویز کا "ڈراؤنی" انداز ان کے پرسکون امیج سے میل نہیں کھاتا۔