کوئٹہ میں عید الفطر کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

کوئٹہ میں عید الفطر کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

کوئٹہ میں عیدالفطر کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔

 ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ کے مطابق، عید کے موقع پر شہر میں ڈھائی ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔سیکیورٹی انتظامات کے تحت شہر کے اہم سرکاری اور حساس مقامات پر اسنائیپرز کو تعینات کیا جائے گا۔ بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر سادہ کپڑوں میں اہلکاروں کی نگرانی بھی جاری رہے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ایس ایس پی محمد بلوچ نے بتایا کہ شہر کے پانچ مختلف مقامات پر کوئیک ریسپانس فورس بھی تعینات کی جائے گی تاکہ فوری ردعمل دیا جا سکے۔ مزید برآں، شہر بھر میں پیٹرولنگ اور چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو فوری طور پر روکا جا سکے۔عید کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے تاکہ شہر میں آمدورفت کو آسان بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں، عیدگاہوں اور نماز عید کے اجتماعات کے قریب 500 گز کے دائرے میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔