ریگولر افسروں کی بھرتی تک عارضی کمیٹی کام کرے گی، ایم ڈی عبد الوحید ہونگے
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کو چلانے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ریگولر افسروں کی بھرتی تک عارضی کمیٹی کام کرے گی، پیکٹا کو چلانے کے لئے 9 ر کنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ، منیجنگ ڈ ائریکٹر عبد الوحید،ڈائریکٹر ایچ آر اور ایڈمن شاہد عباس ،ڈائریکٹر پروکیورمنٹ غلام محی الدین،ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی قمر ساجد شامل ہوں گے، تین اداروں کو ضم کرکے محکمہ سکولزایجوکیشن نے نیا ادارہ بنایا ہے۔ٹیکسٹ بک بورڈ،قائد اکیڈمی ،پنجاب ایگزامینشن کمیشن کو ملا کر پیکٹا بنایا گیا، پیکٹا اساتذہ کی ٹریننگ، کتابوں کی تیاری اور امتحانات منعقد کرے گا۔