قصور(خصوصی رپورٹ)فیروزپور روڈ کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر عمران علی کی ہدایت پر غیر قانونی پارکنگ میں ملوث 2گاڑیوں کو چار، چار ہزار روپے جرمانہ عائدکردیاگیا، جبکہ ایک شخص کو موقع پر ہی پولیس کیحوالے کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مسافروں سے براہ راست بات چیت کی اور ان سے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا تاکہ ٹرانسپورٹ مافیا کی روک تھام اور عوامی شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جا سکے،عمران علی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہری سہولیات کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور خلاف ورزیوں پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔