پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی سے بات چیت کے لیے تیار ہیں: دانیال چودھری

اگر ان کا مقصد کچھ اور ہے اور پاکستان نہیں، استحکام نہیں پھر مجھے نہیں معلوم معاملہ کہاں جائیگا
 اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات دانیال چودھری نے کہا ہے کہ پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، اگر ان کا مقصد کچھ اور ہے اور پاکستان نہیں ہے، استحکام نہیں ہے تو پھر مجھے نہیں معلوم کے معاملہ کہاں جائے گا۔ اگر پی ٹی آئی کی جماعت کا کوئی بندہ شور کرے کہ پانی کا مسئلہ ہے تو ان سے کوئی پوچھے کہ چار سال آپ نے پانی کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا، آپ نے کیا ِکیا؟۔ایک انٹرویو میں دانیال چودھری نے کہا کہ جہاں تک نہروں کا معاملہ ہے، پانی کا مسئلہ ہے، پپپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر اس کو اکاموڈیٹ بھی کرنے کو تیار ہیں اورچیزوں کو آگے چلانے کے لیے بھی تیار ہیں، اگر تو ان کا ہدف ہے کہ پاکستان کو مستحکم کرنا، اس کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے اور پھر ہم کیوں نہیں اکٹھے بیٹھ کران چیزوں کو حل کر سکتے۔اتحادی ہونے کے سوال کے جواب میں دانیال چودھری نے کہا کہ پہلی چیز ان کی اپنی حکومت کی نااہلی کے لیے ہم ذمے دار نہیں ٹھہرا سکتے ، اگر پچھلے بیس سال سے ایک صوبے پر حکمرانی کرکے بھی وہاں کے مسائل نہیں حل ہو رہے تو ہماری غلطی نہیں ہے اگر وہ اپنا کام نہیں کر سکے تو یہ ہماری غلطی نہیں ہے۔