پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں: اسحاق ڈار

پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں: جام کمال
حکومت معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے:علی پرویز ملک‘فورم میں خطاب
 اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے  پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، پائیدار معاشی استحکام کیلئے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا،پاکستان کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے‘پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں  منعقدہ2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025  کے  آغاز  پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے زیادہ سے زیادہ سرماری کاری درکار ہے،   وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالا لال صوبہ ہے، پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے سرمایہ کاری درکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی شرکت ہمارے لئے خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہیں، فورم کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے معدنی شعبے کے مواقع اجاگر کرنا ہے، فورم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان کے معدنی شعبے میں اعتماد کا مظہر ہے۔