لاہور: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نجی زندگی سے متعلق جاری قانونی تنازع کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔
حالیہ پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کی جانب سے تحائف سے متعلق کیے گئے دعوؤں پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔ثاقب چدھڑ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے اور مومنہ اقبال کے درمیان تعلقات رہے ہیں، انہوں نے اداکارہ کو 80 لاکھ روپے نقد اور دو قیمتی گاڑیاں تحفے میں دیں، جبکہ مومنہ کی بہن کی آسٹریلیا میں تعلیم کے اخراجات بھی برداشت کیے۔اب مومنہ اقبال نے حالیہ پوڈکاسٹ میں ان دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ثاقب چدھڑ سے تحائف لیے تو انہوں نے بھی انہیں تحائف دیے، تاہم ان کا مقدمہ اس بات سے متعلق نہیں کہ انہوں نے ثاقب چدھڑ سے کتنی رقم یا کیا تحائف لیے۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اس عرصے کے دوران دونوں کے درمیان ہونے والے تحائف کے تبادلے پر بات نہیں کر رہیں، کیونکہ ان کے مطابق ان کا مقدمہ صرف انہیں درپیش ہراسانی سے متعلق ہے۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ مذکورہ تحائف کا ہراسانی سے متعلق مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔