دو منشیات فروش گرفتار ،سواکلوچرس اور24 بوتل شراب برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی اور شفیق آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار کر کے 1300 گرام چرس اور 24 بوتل شراب برآمد کر لی۔پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے چیکنگ کے دوران ملزم غضنفر سے چرس جبکہ شفیق آباد پولیس نے تنویر مسیح سے شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔