کراچی (آن لائن) مزار قائد کے قریب پی ٹی آئی کی خاتون کارکن سے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی جانب سے پارٹی پرچم چھیننے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ روز مزار قائد کے قریب پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ایک پولیس اہلکار کو خاتون سے جھنڈا لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کی سکیورٹی واپس کرنے کا اعلان کیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں سندھ پولیس کی سکیورٹی کی ضرورت نہیں، تمام پولیس اہلکار واپس چلے جائیں اور ان کے ساتھ ایک بھی پولیس گاڑی نہ چلے