یورپی رہنما اس ہفتے روس-یوکرین جنگ پر ملاقات کریں گے:امریکی صدر ٹرمپ

یورپی رہنما اس ہفتے روس-یوکرین جنگ پر ملاقات کریں گے:امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس ہفتے مختلف یورپی رہنما ان سے روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ملاقات کرنے آئیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی بات کریں گے۔ تاہم، یورپی رہنماؤں کے ساتھ ممکنہ ملاقاتوں کی تفصیلات تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری نہیں کی گئی ہیں۔