کار کی ٹکر،موٹرسائیکل سواربچہ ہلاک

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرگودھاروڈ کی آبادی سرکاری کلاں کے قریب کارکی ٹکرسیموٹرسائیکل سوار5سالہ بچہ جاں بحق ،میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے، بتایاگیاہے کہ مذکورہ علاقہ کے قریب رفاقت علی اپنی بیوی اور 5سالہ منیب سلمان کیہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ تیزرفتارکارنے ٹکرماردی ،جس کے نتیجہ میں 5 سالہ منیب سلمان موقع پردم توڑگیا، جبکہ 26 سالہ رفاقت علی اور رمشا رفاقت شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیبعد ہسپتال منتقل کردیاگیا، جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کردی گئی۔