نوازشریف پٹھوں میں درد،جنرل ہسپتال میں معائنہ

صدر ن لیگ کاسروائیکل اور برین ایم آر آئی ٹیسٹ ،انجیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈی سی آر کیلئے بھی لے جایاگیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز جنرل ہسپتال سے طبی معائنہ کرایا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا طبی معائنہ نیورو وارڈ میں کیاگیا،پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا،صدر ن لیگ کاسروائیکل اور برین ایم آر آئی ٹیسٹ بھی کیاگیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نواز شریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا ہے،نواز شریف کو انجیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈی سی آر کیلئے بھی لے جایاگیا۔