طالب علم سیف الدین خریداری کے لیے کھسہ بازار گیا ، پولیس اہلکار بند گلی میں لے گئے اور تشدد کیا
لاہور (کرائم رپورٹر) طالبعلم پر تشدد کرنے والے 2پولیس اہلکار گرفتارکرلئے گئے۔ذرائع کے مطابق طالب علم سیف الدین خریداری کے لیے کھسہ بازار گیا جہاں دو پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اور زبردستی ایک بند گلی میں لے گئے۔ اہلکار افضل اور نبیل نے سیف کو زدوکوب کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی اور اس سے 53 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔متاثرہ طالب علم نے فوری طور پر تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی، جس پر ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا اور دونوں کو گرفتار کرلیا۔