لاہور(کرائم رپورٹر)رائے ونڈ میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک طالبعلم زخمی ہوگیا ہے، پولیس نے کانسٹیبل زاہد کو گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق طالبعلم حسنین نجی سوسائٹی سے لکھوال جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار زاہد اور اس کے ساتھی نے اسے روک کر مبینہ طور پر طالبعلم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حسنین زخمی ہوگیا۔ زخمی طالبعلم کو فوری طور پر شریف میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ کانسٹیبل زاہد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا