10ستمبر سے شروع ہونے والا امتحان میٹرک سالانہ 2025 ملتوی

اب 29ستمبر 2025 کو ہو گا‘ طلبا و طالبات کو  دوبارہ رول نمبر سلپس جاری ہوں گی  
فیصل آباد (آئی این پی )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر و طلبا و طالبات کے وسیع تر مفاد کی خاطر 10 ستمبر 2025 سے میٹرک سیکنڈسالانہ 2025 کا شروع ہونے والا امتحان ملتوی کر دیا- اب یہ امتحان انشا اللہ تعالی 29 ستمبر 2025 سے شروع ہو گا۔ کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی کے مطابق اس سسلہ میں نئی ڈیٹ شیٹ پنجاب بورڈز کی جانب سے دوبارہ جاری کی جائے گی اور طلبا وطالبات کو نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق ان کی رول نمبر سلپس جاری ہوں گی مزید براں امتحان سے متعلق اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات کے دفتری فون نمبر 0419330366پر رابطہ کر سکتا ہے-